لندن :برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی آنے والی سوانح عمری میں لکھا ہے کہ افغانستان میں دوران ڈیوٹی دوران 25 افراد کو ہلاک کیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اپنی آنے والی سوانح عمری میں شہزادہ ہیری میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں دوران ڈیوٹی 6 فضائی مشن کیے، ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا۔
شہزادے ہیری نےلکھا کہ افغانستان میں دوران ڈیوٹی کی گئی ہلاکتوں پر فخرہے نہ ہی شرمندگی، جنگی حالت میں مارے جانے والوں کو شطرنج کے مہرے سمجھ کر بساط سے ہٹایا،آنجہانی ملکہ الزبتھ کے بارے میں شہزادہ ہیری کاکہناتھا کہ انہوں نے اپنی دادی کی وفات کےبعد بالمورل محل میں بسترمرگ کا دورہ کیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ بڑے بھائی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے مجھے نازی فوجی کی طرح لباس پہننے پر مجبور کیا تھا۔
واضح رہے کہ ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’اسپیئر‘ 10 جنوری کوشائع ہو رہی ہے۔