محکمہ موسمیات نے خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں  ہلکی بارش اور برفباری  کاامکان ظاہر کردیا

محکمہ موسمیات نے خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں  ہلکی بارش اور برفباری  کاامکان ظاہر کردیا

اسلام آباد:محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں  ہلکی بارش اور برفباری  کاامکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان میں  موسم شدید سرد ر ہے گا، پنجاب ،خیبر پختونخوا  اور سندھ   کے بیشتر علاقوں میں   دھند کا سلسلہ جاری رہے گا،  مری ،گلیات اور گرد و نواح میں بھی  موسم شدیدسرد رہنے کا امکان ظاہر  کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، شیخوپورہ،گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ اورفیصل آباد  ،سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر،منگلہ اورمنڈی بہاؤالدین ،جوہر آباد اور ڈیرہ غازی خان میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ دیر، چترال، سوات اور کوہستا ن میں  ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔
  
محکمہ موسمیات نے مزید کہنا تھا کراچی میں سردہوائیں اورسردی کی شدت میں اضافہ، موسم خشک رہےگا ۔

مصنف کے بارے میں