وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ہر نئے دن اپنے پرانے بیان سے یوٹرن لیتے ہیں۔
وفاقی وزیرشیری رحمان کا عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہنا تھا کہ عمران خان واحد شخص ہے جو آئے روز اپنے ہی بیان سے انحراف کرتا ہے، پنجاب میں اعتمادکےووٹ سےتوجہ ہٹانےکیلئےانہوں نےالزامات کانیا سلسلہ شروع کردیاہے، عمران خان کوسوالات اداروں یامخالفین سےنہیں اپنے وزیراعلیٰ سےکرنےچاہئیں۔
شیری رحمان نے کہا کہا آئے روز نیابیانیہ بنانےسےحقیقت نہیں بدلےگی، عمران خان کواداروں پرحملےکاالزام لگانےسےکچھ حاصل نہیں ہوگا، یہ سمجھتے ہیں ایساکرنے سے ان کو پنجاب حکومت اورکیسزمیں رعایت مل جائے گی لیکن ایسا بلکل نہیں ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہا الزام تراشی اور گالم گلوچ کر کے رعایتیں لینے کا دور اب گزر چکا، اب ادارے اور عوام عمران خان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے،
مخالفین کواسپتالوں سےاٹھاکرجیل بھیجنےوالاخود گرفتاری سےکیوں خوفزدہ ہے؟ انہوں نے کہا عمران خان اپنی گرفتاری کوروکنےکیلئےلوگوں کو سڑکوں پرآنےپرکیوں اکسارہےہیں؟
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ دوسروں کوجھوٹےکیسزبناکرگرفتارکرنےوالاشخص اتنا کیوں بوکھلایاہواہے؟ اگر کوئی جرم نہیں کیاتوآپ کوگرفتاری کاڈرکیوں ہے؟