کمالیہ :گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ٹرین سے ٹکرا گئی

10:46 AM, 6 Jan, 2023

کمالیہ: چک 706 گ ب کے قریب گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ٹرین سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ٹرین کا  ڈرائیور اور عملے کے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ حادثے کے بعد ٹریکٹر کا ڈرائیور  موقع سے فرار ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ  حادثہ  دھند اور ریلو ے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے   پیش آیا ہے ،حادثے کا شکار ہونے والی راوی ایکسپریس لاہور سے شور کوٹ جا رہی تھی۔

 
 
 
 
 

مزیدخبریں