انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کا اضافہ

10:33 AM, 6 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی :انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کے آغاز پر اتار چڑھاؤ  دیکھنے میں آیا ہے ،  کاروباری سرگرمیاں بھی  محدود ہوگئیں ہیں،انٹر بینک میں ڈالر 227.12 روپے سے بڑھ کر 227.25روپے پر پہنچ گیا۔

کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 36 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،  جس  کی وجہ سے  کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 40753 پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

مزیدخبریں