پی ٹی آئی رہنما شہبازگل پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں آج فرد جرم عائد ہونے کاامکان

10:07 AM, 6 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :،،شہبازگل آج  اسلام آباد کچہری میں  پیش ہوں گے،پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرادیئے گئے۔

شہبازگِل کی جانب سے افواجِ پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت آج ہوگی  ،ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا 11 بجےکیس کی سماعت کریں گے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں آج ہونے والی سماعت میں عدالت نے شہبازگِل کو آج حاضری یقینی بنانے کا حکم دے رکھا ہے ، شہباز گل کے وکیل مرتضیٰ طوری نے شہبازگِل کی جانب سے شخصی ضمانت دے دی ،گزشتہ سماعت پر عدالت نے شہبازگِل کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔
 
 
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدم پیشی پر شہبازگِل کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیےگئےتھے،شہبازگِل کی عدم حاضری کے باعث عدالت اب تک کیس میں فردِجرم عائد نہیں کر پائی۔

مزیدخبریں