لاہور کے معروف سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے نوجوان کی زندگی تباہی کے کنارے پہنچ گئی ،غلط ڈرپ غلط شریان میں لگا کر نوجوان کا ہاتھ معذور کر دیا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق لاہور کے جناح ہسپتال میں سٹاف کی مبینہ غفلت کی وجہ سے نوجوان کا بازو کاٹنا پڑ گیا ،ہسپتال سٹاف نے نوجوان کو غلط ڈرپ لگا دی ،لواحقین نے الزام عائد کیا کہ نوجوان حسن معدہ کے السر میں مبتلا تھا،درد ہونے پر جناح ہسپتال گیا تو سٹاف نے غلط شریان میں ڈرپ لگا ئی ۔
حسن کے دائیں ہاتھ کے خون کا گردشی نظام اس قدر متاثر ہوا کہ اب ڈاکٹرز کے پاس ہاتھ کاٹنے کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں ،جناح ہسپتال میں سٹاف کی مبینہ غفلت سے لاہور کے غریب خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی،لواحقین کے مطابق سبزہ زار کا رہائشی نوجوان حسن معدہ کے السر میں مبتلا تھا۔
درد ہونے پر جناح ہسپتال گیا تو سٹاف نے غلط شریان میں ڈرپ لگا دی،حسن کے دائیں ہاتھ کے خون کے گردشی نظام اس قدر متاثر ہوا کے اب ڈاکٹرز کے پاس ہاتھ کاٹنے کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہ ہے۔
متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہسپتال ڈاکٹرز اور سٹاف کیخلاف کاروائی کی جائے اور ہمیں انصاف دلایا جائے ۔