اسلام آباد: ملک بھر میں وکلا کے احتجاج کے باوجود جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی سفارش کردی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کا نام تعیناتی کے لیے ججز پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیا گیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دیتی ہے تو وہ سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون جج ہوں گی۔
واضح رہے کہ وکلا نے جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کے خلاف آج ملک بھر میں احتجاج کیا ہے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ جسٹس عائشہ ملک جونیئر جج ہیں ۔ ہائیکورٹس میں ان سے سینئر ججز ہیں پہلے ان کو تعینات کیا جائے۔