کراچی میں  کورونا کا پھیلاؤ سب سے تیز، مثبت شرح 9.23 فیصد ریکارڈ

02:20 PM, 6 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک


اسلام آباد: کورونا کے نئے ویرینٹ  اومی کرون وائرس نے ملک کے بڑے شہروں کو اپنے نشانے پر رکھ لیا ہے، کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز پھیلنے کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

نیو نیوز کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک روز میں  416 مریض سامنے آگئے، مثبت کیسز کی شرح 9.23 فیصد  تک پہنچ گئی، کراچی میں اومی کرون کیسز کے 200 سے زائد کیسز  کی تصدیق ہوچکی ۔اس طرح لاہور میں شرح 4 فیصد سے تجاوز کرگئی،  لاہور سے اومی کرون کے مزید  41  کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد تعداد 211 ہوگئی ہے۔اسلام آباد میں بھی مزید 36  کیسز سامنے آگئے، کیسز کی کل تعداد 177 ہو گئی۔
ملک کے تین بڑے شہروں کو اپنے نشانے پر رکھنے کے بعد  اومی کرون خیبرپختونخوا بھی پہنچ گیا جہاں پشاور  میں نئے ویرینٹ کے پانچ مریض  سامنے آگئے۔

 خیال رہے کہ این سی او سی کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کورونا  پھر بے قابو ہونے لگا۔ایک روز میں  ایک ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ  کیسز کی مثبت شرح   تقریباً ڈھائی  فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنوں کے دوران  کورونا   کے 5 مریض چل بسے۔

مزیدخبریں