ڈاکٹر یاسمین راشد کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا شکار

02:16 PM, 6 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور:  وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد بھی کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا شکار ہوگئی ہیں۔ 

 محکمہ صحت کے مطابق دو روز قبل ڈاکٹر یاسمین راشد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم اب ان میں اومی کرون کی تصدیق کردی گئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام کورونا کے مثبت کیسز میں 99 فیصد اومی کرون کی تصدیق ہو رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ چیئرمین این سی او سی اسد عمر اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اومی کرون کے پھیلاؤ کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔ 

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی میں اومی کرون 940 فیصد جبکہ پنجاب میں 190 فیصد کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ کہ وہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ویکسی نیشن ضرور کروائیں۔ 

مزیدخبریں