کراچی: مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر قوم سے فراڈ کرنے والوں کے احتساب کا وقت آگیا۔ چوری ثابت ہوگئی اب عمران خان کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے ۔
انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ کسی سلیکٹڈ کو ملک کی سلامتی اور خود مختاری کا سودا نہیں کرنے دیں گے ۔ تحریک انصاف حکومت آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیک چکی ۔ اسٹیٹ بینک تک گروی رکھ دیا گیا ہے۔
احسن اقبال نے کہا فارن فنڈنگ کیس نے عمران نیازی کے منہ پر چڑھا سچائی اور ایمانداری کا میک اپ دھو ڈالا ہے۔ غیر منتخب مالیاتی وزیراعظم گورنر اسٹیٹ بینک کی صورت میں کسی کو جوابدہ نہیں ہوگا۔حکومت بچانے کیلئے عمران نیازی نے اسٹیٹ بینک کو بھی گروی رکھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد عمران خان کا حکومت میں رہنا ایک سوال ہے۔ منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا ۔ فارن فنڈنگ سے ڈاکا ڈالنے والے کو کیوں نااہل نہیں کیاجاتا ۔