ایشز سیریز:آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی سنچری پر اہلیہ خوشی سے نہال، ویڈیو وائرل

ایشز سیریز:آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی سنچری پر اہلیہ خوشی سے نہال، ویڈیو وائرل

سڈنی: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان  ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں عثمان خواجہ نے سنچری بنا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا، تاہم آسٹریلوی بلے باز  کی سنچری پر  ان کی  اہلیہ بھی خوشی سے جھوم اٹھیں جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

سڈنی میں کھیلے جارہے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز  8 وکٹوں پر 416  رنز بنا کر ڈیکلئیر کر دی ،آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ  137 رنز اور سٹیون سمتھ  67 رنز بنا کر نمایاں رہے۔انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ نے 5 وکیٹیں لیں۔

عثمان خواجہ نے انگلینڈ کے گیند بازوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ٹیسٹ میچز میں سنچری کیساتھ اپنی بھرپور واپسی کا اعلان  کیا۔ آسٹریلوی بلے باز کو سنچری بنانے پر اپنی اہلیہ کی جانب سے بھی خوب داد ملی  جس کی ویڈیو کو انٹرنیٹ پر بھی بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/cricketcomau/status/1478951664174309376?s=20

آسٹریلیا کی ٹیم کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو کو 'فیملی' کے کیپشن کیساتھ شئیر بھی کیا گیا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عثمان خواجہ کی سنچری مکمل ہونے پر گود میں بچے کو بٹھائے ان کی اہلیہ خوشی سے جھوم اٹھیں اور بڑھ چڑھ کر آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کا حوصلہ بڑھایا۔

خیال رہے کہ رواں سال  ایشز سیریز میں انگلیڈ کیخلاف میزبان ٹیم آسٹریلیا نے پہلے ہی 3 ٹیسٹ میچز جیت کر پانچ میچوں کی سیریز کو اپنے نام کر لیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں