لاہور: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں ہوگا ۔ سردیوں کی چھٹیاں آج ختم ہوجائیں گی اور کل سے تمام سکول کھل جائیں گے۔
وزیر تعلیم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جن سکولوں میں 6 جنوری تک چھٹیاں ہیں وہ کل سے کھل جائیں گے۔ہم اپنے طلبہ اور اساتذہ کو سکول واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔
ANNOUNCEMENT
— Murad Raas (@MuradRaasMR) January 6, 2022
All schools of Punjab that had winter vacation till January 6th, 2022 will open tomorrow January 7th, 2022. We welcome our students and teachers back to school. Please follow COVID SOPs issued by the government.
مراد راس نے اساتذہ اور طلبہ سے اپیل کی کہ وہ کورونا کے حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ سردی اور کورونا کے کیسز بڑھنے پر تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے پر غور کیا جا رہا ہے تاہم اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سکول ہر حال میں کھولے جائیں گے۔