کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کی سریاب روڈ کے علاقے غفور ٹاؤن میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوا ہے .
ریسکیو ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے گیس لیکج دھماکے میں بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جن کو فوری طبی امداد کیلئے بی ایم سی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔