افغان سرزمین سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، سپاہی شہید

افغان سرزمین سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، سپاہی شہید
کیپشن: افغان سرزمین سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، سپاہی شہید
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی: افغان سرزمین سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ٓآئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع مہمند میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی فضل واحد شہید ہو گئے ہیں ۔

پاک فوج کی جانب سے دشمنوں کو بھر پور انداز میں جواب دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا نے بتایا کہ شہید فضل واحد کا تعلق سوات کے علاقے شانگلہ سے ہے۔ 

گزشتہ سال 24 دسمبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید اور 7 جوان زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔فائرنگ سے نائیک یاسین شہید ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز  نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا موثر جواب دیا  اور 2 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ 

خیال رہے کہ 22 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ، مواصلاتی آلات کو بھی برآمد کر لیا گیا۔ دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔  20 دسمبر کو انہی دہشتگردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک اقبال شہید ہوئے تھے۔

اس سے قبل 19 نومبر میں شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے پاک فوج کی  چیک پوسٹ پر فائرنگ کر کے ملک ک حفاظت پر مامور دو جوانوں کو شہید کر دیا تھا۔ اس حملے میں ایک سپاہی بھی زخمی ہوا تھا۔ شہدا میں 32 سالہ حوالدار مطلوب احمد اور سپاہی سلمان شوکت شامل تھے۔