بالی وڈ ڈریس ڈیزائنر کی جنس تبدیل ہوگئی

بالی وڈ ڈریس ڈیزائنر کی جنس تبدیل ہوگئی
سورس: File photo

ممبئی ،بالی وڈ کے معروف ڈریس ڈیزائنر سواپنیل شندے نے جنس تبدیل کرلی ۔ سواپنیل شندے کا بالی وڈ کے ٹاپ برانڈزمیں شمار ہوتا ہے اور وہ اب تک کرینہ کپور،سنی لیون ،دیپکا پوڈکون ،عالیہ بھٹ سمیت متعدد اداکاراؤں کے کپڑے ڈیزائن کرچکے ہیں ۔ 

سواپنیل شندے نے سوشل میڈیا پر اپنی جنس کی تبدیلی کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں ںے سوشل میڈیا پر جو تصویر شیئر کی ہے اس میں اس کا نام سائشاشندے رکھا ہے ۔ سائشہ کے معنی بامقصد زندگی کے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنی زندگی کو بامقصد بنانا چاہتے ہیں ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کئی سال خود کو ہم جنس پرست سمجھ کر گذار دیئے لیکن چھ سال قبل مجھ پر یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ میں ٹرانس وومین ہوں اور میری یہ تبدیلی میری سمجھ سے باہر تھی لیکن اب میں سمجھ گئی ہوں ۔ 

سوشل میڈیا پر ان کی تبدیلی جنس کے بارے کی گئی پوسٹ کو ان کے مداح لائیک کررہے ہیں اور ان کو آنے والی لائف کے بارے میں نت نئے مشورے دے رہے  ہیں ۔