کراچی ، رابی پیرزادہ نے رکشہ چلا کر حیران کردیا

05:28 PM, 6 Jan, 2021

کراچی،سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے رکشہ چلاکر مداحوں کو حیران کردیا ۔ گلوکارہ رابی پیرزادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے اسلام کے اصولوں کے مطابق زندگی گذارنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ 

رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر رکشہ چلاتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے یہ رکشہ رابی پیرزادہ نے اپنی آرگنائزیشن کے فنڈ سے خریدا ہے ۔ رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ان کی آرگنائزیشن کے فنڈز سے یہ پہلا رکشہ خریدا گیا ہے جو کسی بیروزگار کو دیا جائے گا ۔ رابی پیرزادہ نے اس موقع پر کہا کہ اتنی خوشی اپنی مرسڈیز چلا کر نہیں ہوئی جتنی خوشی مجھے یہ رکشہ چلا کر ہوئی ہے ۔ 

رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ اصل خوشی انسانیت کی خدمت سے ملتی ہے اور اللہ ہم سب کو اس کی توفیق دے ۔ آمین ۔

مزیدخبریں