لاہور کے علاقہ کاہنہ سے دو بہنوں کی بوری بند لاشیں نالے سے مل گئیں

Bodies, two sisters, drain, Kahna, area, Lahore, IG police

کاہنہ: لاہور کے علاقہ کاہنہ سے دو بہنوں کی بوری بند لاشیں نالے سے ملیں ، مقتولین کو اغوا کے بعد گلے کاٹ کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ پولیس قاتلوں کو گرفتار کر سکی اور نہ ہی قتل کی وجوہات سامنے لا سکی۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں دو بہنوں کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا، خواتین کی شناخت عابدہ اور ساجدہ کے نام سے ہوئی، دونوں بہنیں چھبیس نومبر کو کاہنہ سے اغواء ہوئیں ، لاشیں نالے سے دو روز قبل برآمد ہوئی تھیں ، دونوں بہنیں شادی شدہ ہیں انہیں گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 26 سالہ عابدہ اور 28 سالہ ساجدہ 26 نومبر کو بازار گئی تھی جو گھر نہ پہنچی ، تاہم 12 دسمبر کو عابدہ اور 4 جنوری کو ساجدہ کی لاش نالے سے ملیں۔ قاتلوں نے دونوں کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گلے کاٹے ، ورثا کی جانب سے محلے دار نعیم پر قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا ، ملزم عبوری ضمانت کروا کرعدالت نہیں پہنچا اور فرار ہے ، جبکہ ملزم ممتاز کے ورثا بھی گھروں کو تالے لگا کر غائب ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کاہنہ لاہور میں دو بہنوں کے اغواء کے بعد قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ، انہوں نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے ، متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔