اسلام آباد: صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے زندگی کی 38بہاریں دیکھ لی ہیں ۔
پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی مہوش حیات کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ۔
اداکارہ مہوش حیات 6 جنوری 1983 کو کراچی میں پیدا ہوئیں ، ان کی والدہ رخسار حیات کا شمار ٹیلی ویژن انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکاراؤں میں کیا جاتاہے ۔
مہوش حیات نے شوبز کرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور 2010 میں ڈرامہ سیریل ماں جی کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ۔
انہوں نے کئی نجی ٹیلی ویژن چینلز کے ڈراموں میں کام کیا اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچی ۔ تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے 2014 میں فلمی سفر کا آغاز فلم "نامعلوم افراد" کے آئٹم نمبر سے کیا ۔
مہوش حیات کو وزارت انسانی حقوق کی جانب سے بچیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر بھی مقرر کیا گیا ہے ۔
23 مارچ 2019 کو یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے مہوش حیات کو چوتھے بڑے پاکستانی سول اعزاز تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے ۔