وسیم اکرم کی تصویر نے سوشل میڈیا پر چاہنے والوں کے دل جیت لیے 

12:14 PM, 6 Jan, 2021

لاہور: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر وائرل ہونے والی تصویر نے صارفین کو ایک پل کے لیے حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سوئنگ کے سلطان کے نام سے پہچانے جانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے شاندار باؤلر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا  پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں وہ شہ بالا بنے بیٹھے ہیں ۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کےبہترین باؤلر وسیم اکرم نے اپنے انسٹاگرام پر بچپن کی یادگار تصویر شئیر کی ،۔ یہ تصویر وسیم اکرم کو ان کی والدہ نے بھیجی ہے ۔ تصویر میں وسیم اکرم دولہے کے ساتھ شہہ بالا بنے بیٹھے ہیں جبکہ تصویر میں ان کی عمرکافی کم دکھائی دے رہی ہے ۔

سابق کرکٹر کی اس تصویر کو صارفین کی جانب سے بے انتہا پسند کیا گیا ہے ۔ اس تصویر کے حوالے سے وسیم اکرم نے بتایا کہ اگر مجھے صحیح طریقے سے یاد ہے تو مجھے تمام نقد رقم اپنے رکھنے کی ضرورت تھی ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ وہ وقت تھا جب میں پہلی بار شہہ بالا بنا تھا۔

انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو یہ بھی بتایا کہ یہ تصویر ان کے ماموں کی شادی کے موقع پر اتاری گئی تھی ۔ 

مزیدخبریں