اسلام آباد: کرونا وائرس کی دوسری لہر تھم نہیں سکی ہے ،گزشتہ24 گھنٹوں میں ملک میں کے 52 افراد کرونا سے جانبحق جبکہ 2118افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 37,740 تک پہنچ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی دوسری لہر بھیانک صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے جس کے مطابق 24گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 52مریض جابحق ہوئے ۔
ملک میں 2118افراد میں کرونا کی تصدیق، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 37,740ہے،ملک بھر میں کورونا کے 4 لاکھ 48ہزار 393مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ،،ملک میں 4 لاکھ 92ہزار 594 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکےہیں ۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں2 لاکھ 20ہزار 501 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،،پنجاب 1 لاکھ 42ہزار 058 کے پی 59955 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔
اسلام آباد میں 38531 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،گلگت بلتستان 4873 بلوچستان میں 18280 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔
آزادکشمیر میں کورونا کے 8396 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں.
ملک بھر میں کورونا سے تاحال 10461اموات ہو چکی ہیں،ملک بھر میں کورونا کے 313 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں،ملک کے 626ہسپتالوں میں کرونا کے 2759مریض زیر علاج ہیں،ملک بھر میں تاحال 69لاکھ 23 ہزار 857کرونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔