آکلینڈ :نیوزی لینڈنےپاکستان کواننگزاور 176 رنزسےشکست دےدی ہے ،اس طرح دو ٹیسٹ میچزکی سیریز میں نیوزی لینڈنےپاکستان کوکلین سویپ کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اپنی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے سامنے رنز کا پہاڑ کھڑ ا کردیا ،نیوز ی لینڈ نےاپنی پہلی اننگز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 659 رنز بنائے جس کے بعد نیوزی لینڈ نے اننگ ڈکلئیر کردی ۔ جسکے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں پاکستان 297 رنز جبکہ دوسری اننگز میں صرف ایک سو ستاسی رنز بنائے ۔
دوسری اننگز میں اوپنرشان بغیرکوئی رن بنائےآؤٹ ہوئے،اظہرعلی 37،فہیم اشرف 28،عابدعلی 26 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔کیوی باؤلر کائل جیمی سن نےمیچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں ۔
کپتان کین ولیمسن 238 رنزکیساتھ نمایاں ر ہے،ہنری نکولس نے 157 رنز بنائے،نیوزی لینڈنےپاکستان کومسلسل دوسری باروائٹ واش کیا۔
اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ ٹیسٹ کی بہترین ٹیم بن کرسامنے آئے ہیں ۔
دنیا ئے کرکٹ میں نیوزی لینڈ ٹیسٹ رینگنگ میں پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو کراری شکست کا مزہ چھکایا تھا ، جس میں پاکستانی ٹیم کو ایک سو ایک رنز سے شکست ہوئی تھی ، تاہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی کارکردگی اس سے بھی بُری ثابت ہوئی ہے ،
دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کی شکست کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ شائقین قومی ٹیم کے پلئیرز سے شدید خفا نظر آئے ، سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کی خامیوں کے بارے میں تبصرے ہوتے رہے ۔ جبکہ مختلف کھلاڑیوں پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔