پشاور ،خیبر پختونخواہ کی پہلی خاتون ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے چار ج سنبھال لیا ۔ پشاور میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے صوبے کی پہلی خاتون ڈی پی او کو سلامی پیش کی ۔
اس موقع پر ڈی پی او سونیا شمروز خان نے یاد گا ر شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔ چارج سنبھالتے ہی ڈی پی او شمروزخان نے پولیس کو ہدایت کی کہ پولیس سٹاف عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس مستعدی سے عوام کی خدمت کرے تو بہت سے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔