کراچی:کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی حصص بازار میں ریکارڈ کمی ہوئی۔ہنڈریڈ انڈیکس 820 پوائنٹس تک گرگیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان ہوا۔دوسری جانب دوسری جانب ڈالر بھی تین پیسے مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد نئے کاروباری ہفتے کاآغاز انتہائی مندی سے ہوا ہے۔
ہنڈرڈ انڈیکس 42,323.30پوائنٹس سے کم ہوکر41,502.55تک گرگیا۔ ایک وقت میں آٹھ سو بیس پوائنٹس تک کمی ریکارڈکی گئی تاہم گراوٹ کے بعد معمولی بہتری دیکھنے کو ملی اوروہ 57 پوائنٹس کی بڑھوتری کے ساتھ 41,560.49پر ٹریڈ کرنے لگا۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت بھی تین پیسے بڑھ گئی۔انٹربینک میں ڈالر 154.89 سے بڑھ کر 154.92 روپے کا ہوگیا۔