تہران: بغداد میں امریکی فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کر دی گئی۔القدس فورسز کے سربراہ قاسم سلیمانی کی آج تہران میں نماز جنازہ ہوئی۔ نماز جنازہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی۔ اس موقع پر ہزاروں افراد تہران یونیورسٹی کے باہر جمع ہوئے اور شرکاء نے امریکا مخالف نعرے لگائے۔
ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کل ان کے آبائی علاقے کرمان میں ہو گی۔ انہیں تین جنوری کو بغداد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ساتھیوں سمیت قتل کیا گیا تھا۔
یاد رہے قاسم سلیمانی مشرقِ وسطیٰ میں ایران کی حکمتِ عملی اور کارروائیوں کے منصوبہ ساز تھے اور ایران نے ان کی موت کا کڑا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ ایران میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعد اگر کسی شخصیت کو طاقتور سمجھا جاتا تھا تو وہ جنرل قاسم سلیمانی ہی تھے۔