ایران پر حملے کیلئے کانگریس کی منظوری درکار نہیں، ٹرمپ

11:29 AM, 6 Jan, 2020

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر کسی حملے کے لیے انہیں امریکی کانگریس کی منظوری درکار نہیں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے تازہ بیان میں ڈیمو کریٹس سمیت ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات ہی کانگریس کے لیے نوٹی فکیشن کی حیثیت رکھتے ہیں۔ عراق سے امریکی فوج کو نکلنے پر مجبور کیا گیا تو عراق پر سخت پابندیاں لگائیں گے۔

ادھر پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اسرائیلی شہروں حائفہ اور تل ابیب کو راکھ میں بدل کر رکھ دیں گے ۔ ایران نے ایٹمی ڈیل کی پاسداری سے بھی دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ امریکا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران، شام یا عراق میں امریکی فوجیوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے شعلے شدت سے بھڑک رہے ہیں ۔ٹرمپ حملے کی صورت میں ایران کے باون اہداف کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔

ادھر پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ محسن رضائی نے ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں کہا کہ ٹرمپ کہتے ہیں کہ ایران نے بدلہ لیا تو امریکا حملہ کرے گا ۔ایران پر حملہ کیا گیا تو اسرائیل کو دنیا کے چہرے سے مٹا کر رکھ دیں گے ۔

مزیدخبریں