لندن : وٹامن ڈی جسم کے لیے بہت اہم ہوتا ہے جو ہڈیوں ، دانتوں اور مسلز کو مضبوط کرتا ہے، اس کا بڑا ذریعہ سورج کی روشنی سے حاصل ہوتا ہے ۔
این ایچ ایس کی رپورٹ کے مطابق ، وٹامن ڈی کی نا کافی مقدار جسم میں کیلشیم اور فاسفیٹ کی کمی پیدا کر دیتی ہے جو جسم کو باقائدگی سےفنکشن کرنے میں مسائل پیدا کرتا ہے، وٹامنز کی کمی ہڈیوں کی بیماریوں جیسے خطرناک مسائل پیدا کر دیتی ہے ۔
اگر آپ وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس کھانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو وٹامن ڈی 3 کے کیپسول کھائیں ، وٹامن ڈی کی یہ قسم جسم میں پہلے سے موجود ہوتی ہے اور سپلیمنٹس اس میں مثالی اضافہ کر دیتے ہیں جو ڈائیٹ کے لیے بہترین ہے۔وٹامن ڈی کا استعمال سردیوں میں کرنا چاہیے کیوںکہ اس موسم میں سورج وٹامن ڈی کی کمی پوری نہیں کرتا۔
ماہرین 10 ایم سی گرام وٹامن ڈی کے سپلیمینٹس سردیوں میں استعمال کرنے کو تجویز کرتے ہیں جو صرف سورج سے حاصل ہونے والے وٹامن کے برابر وٹامن جسم کو فراہم کرتا ہے کیونکہ اس موسم میں اکثر لوگوں نے اپنے جسم کو کپڑوں سے ڈھانپ کر رکھاہوتا ہے اور کمرے سے کم ہی باہر دھوپ میں نکلتے ہیں جس سے وٹامنز کی کمی ہو جاتی ہے۔
اگر آپ وٹامنز کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں وٹامنز کا حد سے زیادہ استعمال بھی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔