10 سال سے کومہ میں پڑی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

10:29 PM, 6 Jan, 2019

نیویارک : امریکی ریاست ایریزونہ میں 10 سال سے کومہ میں رہنے والی  عورت کے ہاں بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا ۔ 

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، امریکی ریاست ایریزونہ میں 10 سال سے کومہ میں پڑی عورت کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔متاثرہ خاتون جو ایک تیراکی حادثے میں معذور ہو گئی تھی ہیکنڈا ہیلتھ کیئر کی مریض تھی  جب متاثرہ خاتون  29 دسمبر کو تکلیف کی حالت میں ہسپتال لائی گئی تو اس کے ہاں بچہ پیدا ہو گیا ۔ دوسری طرف  ہیلتھ کیئر کے سٹاف نے متاثرہ خاتون کے حاملہ ہونے کے بارے میں لا علمی کا اظہار کیا ہے۔ 

 مقامی پولیس  اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے جبکہ ہیلتھ کیئر کے مالک کا کہنا ہے کہ اس میں مبینہ طور پر ایک رہائشی کے ملوث ہونے کا حدشہ ہے تاہم پولیس نے ڈی این اے کی مدد سے ملزم کو پکڑے کا عندیہ دیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے ۔

ایریزانہ ریاست کی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تکلیف دہ واقعہ ہے ،ریاستی ادارے اس کی تفتیش کرنے میں مصروف ہیں  اور ہم اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گےاور مریضوں کی حفاظت کے مزید اقدامات بھی کیے جائے گے ۔

مزیدخبریں