اسلام آباد:شیخ رشید نے کہا ہے کہ لعنت ہےایسےنظام پرجس میں چوراور چوکیدارایک ہی صف میں کھڑےکردیےجائیں۔
تفصیلات کے مطابق ،وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے معاملے پر میں عمران خان کے ساتھ نہیں ہوں،ریمانڈ کے دوران شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنایا جانا درست نہیں،جو شخص عدالتوں کومطلوب ہو اس کو چیئرمین پی اے سی بننا درست عمل نہیں ہے ،چورچاہے اس طرف کا ہو یا میری طرف کا اسے نہیں بچنا چاہیے،اگر یہ نظام چلتا ہوتا تو یہ جیل میں ہونے تھے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میںعمران خان کاحقیقی دوست ہوں اور عمران خان کےساتھ کھڑاہوں ،سپریم کورٹ جا رہاہوں،حدیبیہ اورایل این جی کیس میں پیش ہوں گا،اس پر کوئی راضی ہویا خفاہو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،پہلے میں نے پاناما کا کیس لڑااب دوسرا کیس لڑنےجا رہاہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگر سانپ اور شہباز شریف اکٹھے آرہےہوں تو پہلے سیاسی طورپر شہباز شریف کومارنا چاہیے ۔ایک دن یہ سب پچھتائیں گےجبکہ ان کی اولادیں دنیا کے مہنگے ترین علاقوں میں رہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے تاش کھیلنا نہیں آتا، اپنے متعلق کہا کہ ہم کوئی غنیمت کا مال تھے کہ 7سال جیل کاٹی اور 3سال تک پروڈکشن آرڈر نہیں ہوئے ۔