لاہور : پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان کے اونر علی ترین نے اپنی ٹیم کے نئے نام کا اعلان کر دیا ہے جوکہ ملتان سلطان کو ہی برقرار رکھا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان کے مالک علی ترین نے اپنی ٹیم کے نئے نام کا اعلان کر دیا ہے ، علی ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے ملتان کے نئے نام کے لیے عوامی سطح پر رابطہ کیا ۔
انھوں نے کہا کہ مجھے ملتان بہادر کا نام کافی پسند آیا ، اس کے مقابلے میں ہمیں ملتان ملنگ کے نام کی تجویز ملی تو ناموں کا فیصلہ کرنے کے لیے ہم نے عوامی سطح پر مہم شروع کی تو یہ ہی نتیجہ نکلا کہ ملتان سلطان کا نام ہی زیادہ بہتر ہے ، بہادر اور ملنگ میں عوامی سطح پر کم دلچسپی ظاہر کی گئی جس کے بعد اس کا نام ملتان سلطان ہی فائنل ہوا ہے۔