پاکستان سپرلیگ کی چھٹی ٹیم کا پرانا   نام ملتان سلطانز ہی  رکھنے کا فیصلہ

07:35 PM, 6 Jan, 2019

کراچی :پاکستان سپرلیگ کی چھٹی ٹیم کا پرانا   نام ملتان سلطانز ہی  رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔     

تفصیلا ت کے مطابق ، علی ترین نے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کےفائنل نام کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پرانے  نام میں  کوئی تبدیلی نہ کرتے ہوئے  ٹیم کا نا م ملتان سلطان ہی رہنے دیا گیا ہے۔ 

ملتان فرنچائز کے مالک علی ترین  نے کہا ہے کہ عوام کی خواہش پرٹیم کانام ملتان سلطانزرکھنےکافیصلہ کیاہےجبکہ مجھے  ذاتی طورپرملتان بہادرزپسندتھالیکن عوام کی خواہش کےمطابق نام رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے انہو ں نے عوام سے تجوویز مانگیں تھیں جس میں لوگوں نے مختلف نام تجویز کیے تھے جن میں ملنگ اور بہادر کے نام زیادہ مشہور ہیں۔ 

انہوں نے مذید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنےگااورہماری ٹیم جنوبی پنجاب کی پہچان ہوگی۔ 

مزیدخبریں