اسلام آباد:ابوظبی کےولی عہدشیخ محمدبن زایدالنیہان کےدورہ پاکستان کااعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ،ابوظبی کےولی عہدشیخ محمدبن زایدالنیہان کےدورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اورابو ظبی کےولی عہدکےدرمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نےباہمی تعلقات سمیت اہم امورپرتبادلہ خیال کیا ، ملاقات میں علاقائی اورعالمی اہمیت کےامور پر بھی بات چیت ہوئی ۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے3ارب ڈالرکی امداد پرمعززمہمان کاشکریہ اداکیا، ملاقات میں اسٹریٹجک اقتصادی پارٹنرشپ کو مزید مضبوط اور فعال بنانے پر زور دیا گیا ، اس کے ساتھ ساتھ طویل المدتی سرمایہ کاری فریم ورک اور تجارت بڑھانے کےلیےٹاسک فورس بنانے پر دونوں رہنماؤں اتفاق کیا ۔ وزیراعظم نے تیل،گیس اورتعمیرات کےشعبوں میں متحدہ عرب امارات کی دلچسپی کاخیرمقدم کیا ۔
وزیراعظم نےمعززمہمان کومقبوضہ کشمیر کی صورتحال سےآگاہ کیا جس پر ولی عہد نے تشویش کا اظہار کیا ۔