اسلام آباد :اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں شہباز شریف کا طبی معائنہ، کمر درد تاحال ٹھیک نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ ہوا جس میں کمر درد تاحال ٹھیک نہ ہو سکا ۔ پمز ہسپتال کی فزیو تھراپسٹ نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا اور 2 گھنٹے تک ان کی فزیو تھراپی کی گئی۔
ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں ورزش اور بروقت ادویات کھانے کی ہدایت کی ، اس سے قبل شہباز شریف کو کمر درد کے باعث سفر محدود کرنے کی ہدایت کی جا چکی ہے۔