اسلام آباد:ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زیدالنہیان وطن واپس روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق آج صبح پاکستان کے دورے پر آنے والے ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد نور خان ایئربیس سے اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے جبکہ وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام نے الوداع کیا,نور خان ایئربیس پر مہمان شخصیت کو دورے کا یادگاری البم پیش کیا گیا۔
یو اے ای اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ مذاکرت مکمل ،مذاکرات میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت کی گئی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم عمران خان نے کی۔محمد بن زید نے اس سے قبل جنوری 2007 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
قبل ازیںوزیر اعظم عمران خان نےولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کا استقبال کیا,ابوظہبی کے ولی عہد کا طیارہ نورخان ایئربیس پراترا.ولی عہد شیخ محمد بن زیدالنہیان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ وزیر اعظم عمران خان خود گاڑی چلا کر مہمان کے ساتھ ایئر پورٹ سے روانہ ہوئے۔
تبدیلی سرکار کو ولی عہد کےاعزا ز میں پر تکلف ظہرانہ دینے کےلیے چار ما ہ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم ہاؤس ایک دن کےلیے کھولنا پڑگیا ۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر ابوظہبی کے ولی عہد سے وفاقی کابینہ کے اراکین نے مصافحہ کیا مہمان شخصیت کو گارڈ آف آنر کیساتھ جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی بھی سلامی دی گئی۔
استقبالیہ تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔