ممبئی:بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ ایک بار پھر بھارت میں مذہبی منافرت کے بڑھتے رجحان پر پھٹ پڑے۔
بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ حق کے لیے آواز اٹھانے والوں کو جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے،فنکار ہوں، شاعر ہوں یا ادیب، سب کے کاموں پر روک ٹوک لگائی جا رہی ہے جبکہ صحافیوں کو بھی خاموش کیا جا رہا ہے۔
بھارت کے لیجنڈری اداکار نے اپنے تحفظات کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کے نام پر نفرتوں کی دیواریں کھڑی کی جارہی ہیں،معصوموں کا قتل ہورہا ہے، پورے ملک میں نفرت اور ظلم کا بے خوف ناچ جاری ہے اور ان سب کے خلاف آواز اٹھانے والے دفتروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار نے بھارت سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہر انسان کو برابر سمجھا جائے اور اس کے جان و مال کی عزت کی جائے۔