بدین:سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آنے دو ان طوفانوں کو،ہم تو ان طوفانوں سے خوش ہوتے ہیں،یہ ڈرامے آنے دو،ہم ان ڈراموں سے مقبول ہوتے ہیں،کپتان نے کشکول لیاہوا ہے،جب باتیں سمجھ نہیں آتیں تونوکری کیوں کرتے ہو؟۔
تفصیلات کے مطابق بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادوالے کچھ اندھے،کچھ بہرے اور گونگے ہیں،یہ بات کرتے ہیں کہ 6 مہینے میں کچھ نہیں ہو سکتا،50 بلین ڈالر سٹاک مارکیٹ سے اڑ گیا،آپ کو یہ باتیں سمجھ نہیں آتیں تو نوکری کیوں کرتے ہو ،میں نے پانچ سال ٹیکس لگنے نہیں دیا۔
شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ کپتان کے آنے سے پہلے سٹاک مارکیٹ90 بلین ڈالر تھی،میں کہتا تھا کہ الزام لگاؤ کہ میں نے تمام صوبوں کو اختیار دیا،بکری شکری یہ ڈرامہ ہے،الزام لگانا ہے تو یہ لگاؤ میں نے کے پی کو شناخت دی،یہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی باتیں ہیں،کے پی اوربلوچستان کو کیا چاہیے ہمیں معلوم ہے،ہمیں معلوم ہے عوام کو کیا چاہیے،اس لیے عوام ہمیں ووٹ دیتے ہیں۔
آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بجلی بڑھا نہیں رہے،ڈیٹ بڑھ گیا ہے اور ملیں بند پڑی ہیں،مجھے کرکٹ نہیں آتی نہ میں کھیلتا ہوں اور نہ ہی اس پر بات کرتا ہوں،اب ان کو یہ خیال آیا ہے کہ ملک کو خطرے ہیں،یہ فائل دیکھ کر کام کرے گا ،اس سے کام نہیں چلے گا،لوگ آپ کےساتھ کام نہیں کرنا چاہتے،ہم کام کریں گے۔
زرداری کا کہنا تھا کہ بی بی عوام کی ذمے داری مجھ پر چھوڑ گئی ہے،ہمارے خاندان نے طے کیا ہے کہ بی بی کا مشن آگے لیکر جانا ہے،ہم جیلوں سے بھی کامیاب ہوتے ہیں،شرجیل میمن جیل سے کامیاب ہوئے۔
سابق صدر نے کہا کہ جس نے اپنی منزل خود طے کی ہے وہ تمہارے اس ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتا،میرے خلاف ایک نہیں 50 کیسز بناؤ،مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا،آپ کوشش جاری رکھیں،ہم بھی مقابلہ جاری رکھیں گے،1988 میں لیڈرزخود آرہے تھے جہازکم پڑتے تھے۔
انہوں نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ لاکھوں ایکڑ زمین سمندرلے جارہاہے،اسی لیےذوالفقارآبادمنصوبہ لائے،صرف پانی کی کمی نہیں ،سمندربھی آپ کی زمین کھارہاہے،ہماری رگ رگ میں جمہوریت ہے،ہم جانتے ہیں عوام کو کیاچاہیے،ملیں بند پڑی ہیں،میں نقصان برداشت کرلونگا،لیکن کاشتکارکیسے برداشت کریگا جبکہ جھوٹا وعدہ نہیں کرتا،زبان دیتاہوں توپوری کرتاہوں۔