کیپ ٹائون:جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 9وکٹ سے شکست دیدی۔
South Africa chase down the easy target of 41 runs in just 9.5 overs as they beat Pakistan by nine wickets and seal the three-Test series 2-0. #SAvPAK SCORECARD ⬇️https://t.co/sT3TAzOBtB pic.twitter.com/fVbuwAQ3sI
— ICC (@ICC) January 6, 2019
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 41رنز کے آسان ہدف کو پروٹیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز میں0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ڈی برائن4رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔قبل ازیں گزشتہ روز کھیل کے تیسرے روزپاکستان کی اننگز 294 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
جنوبی افریقہ نے تیسرے دن کا کھیل 6 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز سے شروع کیا تو پاکستانی باؤلرز نے انہیں 431 رنز پر پویلین بھیج دیا تاہم افریقہ کو پاکستان پر 254 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔ ڈی کوک 59 ، فلینڈر16 ربادا 11 رنز بنا کر محمد عامر کا نشانہ بنے جبکہ ڈیل اسٹین 13 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کو وکٹ دے بیٹھے ۔اولیور 10 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 جبکہ محمد عباس اور شان مسعود نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔254 رنز کی برتری اور جنوبی افریقہ کو اچھا ٹارگٹ دینے آئی قومی ٹیم صرف 294 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور افریقہ کو جیت کیلئے صرف 41 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور شان مسعود کیا تو امام الحق 6 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ اظہر علی بھی 6 ، شان مسعود 61 ، اسد شفیق 88 ،فخر زمان 7 ، سرفراز احمد 6 ،محمد عامر صفر ،یاسر شاہ 5 ، بابر اعظم72 اور شاہین شاہ آفریدی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ محمد عباس 10 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل اسٹین اور رباد نے 4، 4 جبکہ فلینڈر اور اولیور نے ایک ، ایک کھلاڑئی کو آؤٹ کیا ۔