اب سعودی خواتین اپنی ہی طلاق سے لاعلم نہیں رہیں گی:نیا قانون متعارف

02:12 PM, 6 Jan, 2019

ریاض:سعودی عرب میں ایک نیا قانون متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت اب سعودی خواتین اپنی ہی طلاق سے لاعلم نہیں رہیں گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس قانون کے تحت عدالتیں خواتین کو ان کی طلاق سے متعلق فیصلے کے بارے میں انھیں موبائل پر پیغام بھیج کر آگاہ کریں گی۔مقامی خاتون وکلاء کے مطابق اس اقدام سے خفیہ طلاقوں کا خاتمہ ہوگا۔

اس سے قبل مرد اپنی بیویوں کو آگاہ کیے بغیر ہی شادی ختم کر دیتے تھے۔اس قانون کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ خواتین اپنے ازدواجی رشتے سے مکمل آگاہ ہوں گی اور اپنے نان نفقہ کے حقوق کا مکمل تحفظ کر سکیں گی۔

اس کے ذریعے اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کے طلاق سے قبل جاری کیے جانے والے کسی بھی پاوور آف اٹارنی کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔

مقامی اخبار اوکاز سے بات کرتے ہوئے وکیل سمیہ ال ہندی نے کہا کہ ’کئی خواتین پہلے ہی عدالتوں میں بنا آگاہ کیے طلاق کے حوالے سے درخواست جمع کروا چکی ہیں۔

مزیدخبریں