پشین میں لیویز کی گاڑی دہشتگرد حملے کا نشانہ بن گئی،7 اہلکار زخمی

01:33 PM, 6 Jan, 2019

پشین :پولیس لائن کے قریب لیویز کی گاڑی کو دہشتگرد حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔حملے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشین میں دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں۔پولیس اور امدادی ٹیموں نے دھماکے کی اطلاعات ملتے ہی جائے وقوعہ کی جانب حرکت شروع کر دی ۔جائے وقوعہ پہنچنے پر پتہ چلا کہ دھماکہ بارودی مواد کے پھٹنے سے پیش آیا ہے۔


دھماکہ پولیس لائن کے قرب میں ہوا جہاں ایک لیویز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔دھماکے کے ہوتے ہی ہر جانب زخمی پڑے ہوئے تھے ۔

اس موقع پر مقامی شہریوں نے اپنے مدد آپ کے تحت زخمیوں کو منتقل کرنا شروع کردیا گیادھماکہ ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔اس کے ساتھ ہی امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں