ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے

12:18 PM, 6 Jan, 2019

اسلا م آباد:ابوظہبی  کے ولی عہد شیخ محمد بن زیدبن سلطان النہیان آج اسلام آباد  پہنچ گئے جبکہ معز زمہمان کی آمد پر وفاقی دارالحکومت کی شاہراوں پر خیر مقدمی بینر ز آویزاں کئے گئے تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نےولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کا استقبال کیا,ابوظہبی  کے ولی عہد کا طیارہ نورخان ایئربیس پراترا. ولی عہد شیخ محمد بن زیدالنہیان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ وزیر اعظم عمران خان خود گاڑی چلا کر مہمان کے ساتھ ایئر پورٹ سے روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق تبدیلی سرکار کو ولی عہد کےاعزا ز میں پر تکلف ظہرانہ دینے کےلیے چار ما ہ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم ہاؤس ایک دن کےلیے کھولنا پڑگیا ۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر ابوظہبی کے ولی عہد سے وفاقی کابینہ کے اراکین نے مصافحہ کیا مہمان شخصیت کو گارڈ آف آنر کیساتھ جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی بھی سلامی دی گئی۔استقبالیہ تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔

دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کریں گے ۔شیخ محمدبن زید کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔

متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کیلئے تقریباً 12 ارب ڈالر کے مالیاتی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔ ظہرانے میں شرکت کے لئےوزراء ، مشیران سمیت اہم سیاسی،عسکری اورسفارتی شخصیات کودعوت نامےبھی جاری کردئیے گئے۔

 ولی عہد دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اعلیٰ سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان اور ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہو ں گے ۔

مزیدخبریں