فنڈز کی کمی،پاکستان سے ایشین سنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

فنڈز کی کمی،پاکستان سے ایشین سنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی واپس لے لی گئی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:فنڈز کی کمی کے باعث پاکستان سے ایشین سنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی واپس لے لی گئی۔

ذرائع کے مطابق 3 سال بعد ملنے والی ایشین سنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے سے پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن نے معذرت کرلی جس کے بعد ایونٹ کی میزبانی اب قطر کے سپرد کردی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان نے بڈنگ میں ایونٹ ہوسٹنگ رائٹس گذشتہ سال مئی میں خریدے تھے جبکہ ڈالرز کی بڑھتی قیمت کے باعث ایونٹ کا انعقاد ناممکن ہو گیا جس کے باعث ایشین باڈی نے ایونٹ کی میزبانی قطر کے سپرد کردی ۔

ڈالر کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے تخمینہ رقم میں اضافہ ہو گیا اورحکومت کی جانب سے سنوکر کو کوئی سپورٹ نہیں کیا جا رہا۔

خیال رہے کہ ایشین سنوکر چیمپئن شپ رواں سال اپرایل میں کراچی میں ہونا تھی ،میگا ایونٹ میں 15 سے زائد ممالک کے کھلاڑیوں کے شرکت کرنا تھی جبکہ پاکستان پہلے سکس ریڈ سنوکر ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا ۔

ایونٹ کے کیلئے 3 رکنی قومی ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی جو کہ بابر مسیح ،محمد بلال اور ماجد علی پر مشتمل ہوگی جبکہ ٹورنامنٹ بارہ سے پندہ جنوری تک قطر میں کھیلا جائےگا۔