بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائےبھار ت کے ’وزیراعظم ‘بنیں گے

11:43 AM, 6 Jan, 2019

ممبئی:بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے نے انوپم کھیر کے منموہن سنگھ کا کردار ادا کرنے کی تیاری کے بعد اب موجود ہ وزیراعظم نریندر مودی بننے کی تیاری پکڑ لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھاتی فلمی تجزیہ نگار ترن آدرشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ وویک اوبرائے نریندر مودی پر بننے والی فلم ’پی ایم نریندر مودی‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امنگ کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’ پی ایم نریندر مودی ‘ کا پہلا پوسٹر کل ریلیز کیا جائے گا جسے سندیپ سنگھ پروڈیوس کریں گے جبکہ فلم کی شوٹنگ بھی رواں ماہ کے وسط میں شروع ہوگی۔

قریبی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات سمیت اترکھنڈ اور ہماچل پردیش میں کی جائے گی- جبکہ کا پہلا پوسٹر 23 زبانوں میں جاری کیا جائے گا جس کیلئے باقاعدہ جنوبی ممبئی میں تقریب کا انعقاد ہوگا۔

مزیدخبریں