اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یو اے ای کے ولی عہد آج ایک روزہ دورہ کیلئے پاکستان آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے ولی عہد محمد بن زید النہیان آج ایک روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے جہاں وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کیساتھ ون ٹو ون ملاقات کریں گے ۔ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد ولی عہد وفود کی شکل میں بھی ملاقات کریں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر یو اے ای سے پاکستان کیلئے 12 ارب ڈالر کی امداد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق 3 سال میں پاکستان کو لگ بھگ ساڑھے 9 ارب ڈالر کا ادھار تیل،3 ارب ڈالر کا آسان شرائط پر قرضہ اور 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھوائے جائیں گے جبکہ مختلف شعبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری اس کےعلاوہ ہے۔
واضح رہے نومبر 2018 میں وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کوطویل المدت اسٹراٹیجک اور اقتصادی شراکت داری میں بدلنے پراتفاق کیا گیا تھا۔