تہران : ایران کے سابق صدر احمد ی نجاد کو حکومت کے خلاف مظاہروں میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔
ایک بین الاقوامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر احمدی نجاد نے مغربی شہر بشہر کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں کہا تھا کہ موجودہ حکمران عوام کی کے مسائل اور مشکلا ت سے دور ہیں اور معاشرے کی حقیت سے بالکل بے خبر ہیں۔ سابق صدر نے مزید کہا تھا کہ ایران اس وقت بد انتظامی کا شکار ہے ، جبکہ ایران کے صدر حسن روحانی خود سمجھتے ہیں کہ یہ ملک ان کی جاگیر ہے اور یہ معاشرہ جاہل لوگوں سے بھرا پڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق صدر کے اس خطاب کے بعد ملک بھر میں حکومت کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے ، جبکہ میعشت کو بھی نقصان پہنچا جس کے بعد سابق صدر احمد نجاد کو حراست میں لے لیا گیا۔