ممبئی: گرمیت کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کا کردار ادا کرنے پر ہنی پریت کی والدہ آشا ٹریجا نے راکھی ساونت کیخلاف 5 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے سزا یافتہ گرو گرمیت سنگھ کی زندگی پر بالی ووڈ کے معروف فلم ساز اشوش مشرا کی ہدایت کاری میں فلم "کب ہو گا انصاف" کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ فلم میں گرمیت سنگھ کا کردار سنجے میگی نبھا رہے ہیں اور ان کی بیٹی ہنی پریت کا کردار بھارت کی معروف اور انتہائی بے باک اداکارہ راکھی ساونت ادا کر رہی ہیں۔دوسری طرف راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہنی پریت کو 4 سال سے جانتی ہیں۔ راکھی کا کہنا ہے کہ ہنی پریت ابتدا میں بالکل عام سی لڑکی تھی۔
فلم میں گرمیت سنگھ کی ابتدائی زندگی سے لیکر ریپ کیس اور 20 سال کی سزا تک کی کہانی کو پردہ سکرین پر دکھایا جائے گا جبکہ گرمیت سنگھ کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کا کردار راکھی ساونت ادا کر رہی ہیں۔ جس پر گرو گرمیت کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کا کردار ادا کرنے پر ہنی پریت کی والدہ آشا ٹریجا نے راکھی ساونت کیخلاف 5 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی کیا ہے، اور ان سے 30 دن کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بھارت میں راکھی ساونت پر 5 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی
09:46 PM, 6 Jan, 2018