نور بخاری اور ولی حامد کے درمیان خلع کی ڈگری 16 جنوری کو جاری ہو گی

09:34 PM, 6 Jan, 2018

لاہور : اداکارہ نور بخاری اور ان کے شوہر ولی حامد کے درمیان صلح کےلئے آخری کوششیں شروع کر دی گئیں۔

نور بخاری اور ان کے شوہر ولی حامد کے درمیان گزشتہ سال شدید اختلافات پیدا ہو گئے تھے جس کے بعد دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی اور اداکارہ نور نے خلع کا دعویٰ کر دیا تھا۔

اس حوالے سے 16جنوری کو طلاق کا سرٹیفکیٹ جاری ہونا ہے مگر اس سے قبل دونوں کے مشترکہ دوستوں نے ان کی صلح کروانے کے لئے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں