لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے کہا کہ قوم کی تقدیر کو بنانے اور سنوارنے میں علماء کا کلیدی کردار ہے، حضور پاکؐ امن کی داعی تھے، انہوں نے مدینہ میں امن دیا، امن کے حوالے سے صلح حدیبیہ سے بڑھ کر کوئی مثال نہیں اگر علماء کریم کی سیرت کو اجاگر کریں تو پاکستان محبت کا نمونہ بن جائے گا، موجودہ ہیجانی اور انتشار کی کیفیت کے حل کیلئے علماء کرام قرآن اور حدیث کی روشنی میں مسائل کو سلجھانے میں کردار ادار کرسکتے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی تقدیر کو بنانے اور سنوارنے میں علماء کا کلیدی کردار ہے، مذہبی منافرت نے گزشتہ دہائیوں سے ملک میں تشویش پیداکررکھی ہے، مذہبی منافرت کو ختم کرنے میں علماء کا کردار بنیادی ہے۔ حضور پاکؐ امن کے داعی تھے، انہوں نے مدینہ میں امن دیا، امن کے حوالے سے صلح حدیبیہ سے بڑھ کر کوئی مثال نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ ہیجانی اور انتشار کی کیفیت کے حل کیلئے علماء کرام کردار ادا کرسکتے ہیں، دنیا کا ہر مسلمان ناموس رسالتؐ پر پورا یقین رکھتا ہے، اگر علماء نبی کریمؐ کی سیرت کو اجاگر کریں تو پاکستان محبت کا نمونہ بن جائے گا، پاکستان اسلام کے نام پر مرض وجود میں آیا۔ہمیں غریب اور امیر کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے، علماء قرآن اور حدیث کی روشنی میں مسائل کو سلجھانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔