دیپکا اور رنویر کی خفیہ منگنی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

دیپکا اور رنویر کی خفیہ منگنی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی


ممبئی :بالی ووڈ اداکار دپیکا اور رنویر سنگھ کی خفیہ منگنی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔


تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون اور اداکار رنویر سنگھ منگنی کرنے جارہے ہیں جبکہ اس ایونٹ کو انتہائی خفیہ رکھا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق دپیکا اور رنویر اپنی فیملی کے ہمراہ سری لنکا پہنچے ہیں جہاںآج 5جنوری کو ان کی خفیہ منگنی کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔کہا جارہا ہے کہ منگنی کیلئے اس دن کا انتخاب دپیکا کی سالگرہ کے دن کی مناسبت سے رکھا گیا ہے جبکہ اس سے قبل دونوں نے چند روز مالدیپ میں بھی گزارے ہیں۔


منگنی کی خبروں نے گزشتہ روز سے سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا میں ہلچل مچائی ہوئی ہے جہاں ہر کوئی اس خبر کی تصدیق کیلئے بے چین ہے تاہم اس حوالے سے کوئی بھی مصدقہ اطلاعات نہیں مل سکی ہیں۔