ریاض:سعودی عرب کا سب سے طویل العمر شخص 147 سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق علی بن محمد بن مری الکامی نامی شخص نے 4 سال قبل مملکت کے سب سے طویل العمرشہری کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وفات سے چند سال قبل ایک اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں عمر رسیدہ شخص نے اپنے طرز زندگی کے حوالے سے حیران کن باتیں بتائی تھیں۔انٹرویو میں علی بن محمد نے بتایا تھا کہ وہ زندگی میں کبھی اسپتال میں داخل نہیں ہوا کیونکہ وہ اپنے گھر میں ہی سبزیاں اور پھل اگا کر کھاتا ہے اس کے علاوہ زندگی بھر چینی سے بننے والی غذائیں استعمال نہیں کیں۔
ایک اور عمل جو ان کی طویل صحت کا سبب بنا وہ ان کا روزانہ نمازِ عشا کی ادائیگی کے بعد سونا اور فجر سے پہلے اٹھ کر تہجد کے نوافل ادا کرنا تھا۔ علاوہ ازیں وہ زندگی بھر سیدھی کروٹ سوتے تھے۔علی بن محمد نے بتایا کہ اپنی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے آبائی علاقے میں 4 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرکے نماز جمعہ ادا کی تھی۔