رانچی: بھارت کی عدالت نے معروف سیاستدان لالو پرساد یادیو کوچارہ اسکینڈل کیس میں ساڑھے3 سال کی قید اور 5لاکھ جرمانیکی سزا سنادی ہے۔
گزشتہ سال 3دسمبر کو بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے شہر رانچی کی عدالت نے لالو پرساد کو چارہ اسکینڈل کیس میں فرد جرم عائدکرتے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
بہارکے سابق وزیراعلی لالو پرسادکوچارہ اسکینڈل میں 80لاکھ سے زائد غبن کا الزام ثابت ہونے پر گرفتار کیاگیا تھا. ہفتہ کو عدالت نے اس مقدمے میں سابق وزیراعلی کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔